پنجاب کے آر ایس ایس لیڈر جگدیش گگنیجا انتقال کر گئے

لدھیانہ: پنجاب آر ایس ایس کے سینیئر لیڈر ریٹائرڈ برگیڈیئر جگدیش گگنیجا کا آج یہاں ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ بریگیڈیئر 6 اگست کو جالندھر میں دو حملہ آوروں کی فائرنگ میں بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔
ڈیڑھ ماہ تک زندگی سے لڑنے کے بعد وہ موت سے جنگ ہار گئے اور آج صبح زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔انہیں کس نے گولی ماری یا کس کے اشارے پر ماری گئی تھی اس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔
حالانکہ اس ضمن میں جالندھر پولس نے کچھ شیو سینا لیڈروں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ بعد ازاں ریاستی حکومت نے یہ کہتے ہوئے یہ کیس سی بی آئی کو سونپ دیا کہ اس حملہ کے پس پشت غیر ملکی ہاتھ کارفرما ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss leader jagdish gagneja dies at dmc hospital ludhiana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply