آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جائیں گے

ناگپور: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو سائنس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا جائے گا۔ انہیں یہ ڈگری مہاراشٹر انیمل اینڈ فشری سائنسز یونیورسٹی (مفسو) کی 9 مارچ کو ہونے والی تقسیم اسناد کی سالانہ تقریب میں دی جائے گا۔
ڈاکٹر بھاگوت نے ویٹرینری سائنس کے فروغ میں جو نمایاں کردار ادا کیا ہے، اس کے اعتراف میں یونیورسٹی کی مجلس عاملہ نے انہیں نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹربھاگوت ناگپور ویٹرینری کالج سے ویٹرینری سائنس اینڈ انیمل ہسبنڈری میں گریجویشن کی تھی۔ انہوں نے اس شعبے میں ڈیڑھ سال تک کام بھی کیا۔ لیکن 1975 کے اواخر میں وہ ویٹرینری سائنس کے پوسٹ گریجویٹ کورس کو چھوڑ کر آر ایس ایس کے ’پرچارک‘ بن گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss chief to be conferred with honorary doctorate degree in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply