مندر رام جنم بھومی پر ہی بنایا جائے، وہاں کوئی اور تعمیر نہی ںہونی چاہئے: آر ایس ایس سربراہ کا بیان

اودوپی(کرناٹک): ایک طرف جہاں روحانی گورو شری شری روی شنکر رام جنم بھومی۔بابری مسجد تنازعہ پر فریقین میں اتفاق رائے کی کوششیںکر رہے ہیں وہیںدوسری جانب ہندوتوا کے علمبردار اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اس پر زور دیا کہ اجودھیا میں جلد از جلد رام مندر تعمیر کیا جائے ۔
کرناٹک کے شہر ادوپی میں وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)کی دھرم سنسد سے کلیدی خطاب میں آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ رام کی جائے پیدائش پر سوائے رام مندر کے کوئی دوسرا ´ڈھانچہ نہیں کھڑے ہونے دینا چاہیے۔
بھاگوت کا یہ بیان رام جنم بھومی ۔بابری مسجد تنازعہ طے کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے ایک تجویز داخل کیے جانے کے کچھ روز بعد آئی ہے۔
اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ مندر اجودھیا میں تعمیر کیا جائے اور مجد لکھنؤ میں کسی مقام پر تعمیر رک دیا جائے۔اس دھرم سنسد میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ ، روحانی گورو شری شری روی شنکر اور یوگ گورو رام دیو بھی حصہ لیںگے۔

Title: rss chief mohan bhagwat says temple must be built at ram janmabhoomi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply