آر ایس ایس سربراہ نے سرجیکل اسٹرائیک پر فوج و مودی حکومت کو زبردست سراہا

ناگپور: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے سرحد پار سرجیکل اسٹرائک اور جموں و کشمیر میں کی گئی کارروائیوں کے لئے فوج اور دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کے خلاف چلائی گئی سفارتی مہم کے لئے مودی حکومت کی کی زبردست ستائش کی۔
مسٹر بھاگوت نے آر ایس ایس کے ناگپور ہیڈ کوارٹر میںدسہرہ کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں فوج اور مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج نے جس شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے اسے وہ سلام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی بہترین قیادت نے دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مزید کوشش کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو سرحدوں پر زیادہ چوکسی برتنے کی تلقین کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss chief backs gau rakshaks lauds army in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply