ضرورت پڑی تو آر ایس ایس تین روز میں ملک کے لیےلڑنے والی فوج تیار کر سکتی ہے:موہن بھاگوت

پٹنہ: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ اگر صورت حال متقاضی ہوئی تو وہ تین روز کے اندر ملک کے لیے لڑنے والی فوج تیار کر سکتی ہے۔
آر ایس ایس سربراہ نے بہار کے مظفر پور کے 6روزہ دورے کے آخری روز ضلع اسکول کے میدان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ فوجیوں کو تین روز میں تیار کر دے جبکہ یہی کام فوج6-7ماہ میں کرے گی۔
یہ ہماری صلاحیت ہے۔اور اگر ملک کو ضرورت پیش آئی اور آئین ہند نے اجازت دی تو سوئم سیوک سرحد پر جاکر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا سنگھ نہ تو فوج ہے اور نہ ہی نیم فوجی ہے بلکہ اس میں فوج جیسا ہی نظم و ضبط ہے۔اور آر ایس ایس کارکنان ملک پر جان قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss can prepare an army within 3 days says chief mohan bhagwat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply