مدرا یوجنا کے تحت بینکوں کے6لاکھ کروڑ روپے کے قرض سے12کروڑ افراد نے استفادہ کیا: وزیر اعظم

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے نمو ایپ کے ذریعہ اجول یوجنا کے حوالے سے بات کرنے کے بعد مدرا یوجنا سے استفادہ کرنے والوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرا یوجنا کے تحت بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں نے 6لاکھ کروڑ روپے کا قرض جاری کیا جس سے 12کروڑ افراد نے استفادہ کیا۔

لیکن انہوں نے بینکوں سے کثیر رقم کاقرض چکائے بغیرملک سے فرا ہو جانے والوں کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ غریب لوگ قرض اداکرکے عزت کی زندگی جینا چاہتے ہیں جبکہ یہ دولتمند لوگ قرضے لے کر نادہند بن جاتے ہیں ۔

یہی نہیں بلکہ قانون کی گرفت میں آنے سے بچنے کے لیے ملک چھوڑکر بھاگ جاتے ہیں ۔وزیر اعظم نے مدرا یوجنا سے استفادہ کرنے والوں سے ان کے تجربات سنے اور مختلف شعبہ حیات میں آگے بڑھنے کے لئے مشورے دئے۔ مسٹر مودی نے کہاکہ سابقہ حکومتوں میں قرض انہیں کو ملتا تھا جن کے پاس سفارش نامے ہوتے تھے یا جن کا اثر و رسوخ ہوتا تھا ۔

سابقہ حکومتوں میں وز یر اعلیٰ یا وزیر خزانہ پسند نا پسندکی بنیاد پرچہیتے صنعت کاروں کو قرض دلانے کے لئے فون کرکے سفارش کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے چھوٹے کاروباریوں اور ان کی کاروباری مہارت پر بھروسہ کرکے قرض دیا۔ مدرا یوجنا سے قرض لے کرچھوٹے کاروباریوں نے نہ صرف خود روزگار شروع کیا بلکہ روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی تعاون کیا اورمتعدد لوگوں کو اپنے کاروبارکے ذریعہ ملازمت دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 6 lakh crore loaned to 12 crore beneficiaries says pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply