گجرات میں41 لاکھ روپے مالیت کے پرانے ہزار پانچ سو کے نوٹ برآمد، 5 گرفتار

احمد آباد:نوٹوں کی منسوخہ کے بعد تین ماہ سے زیادہ وقت گزر جانے پر جب منسوخ شدہ 1000 اور 500 روپے کے پرانے نوٹوں کی برآمدگی کے واقعات نہ کے برابر ہو رہے ہیں، گجرات کے احمد آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس نے دو مختلف مقامات سے کل پانچ افراد کو پکڑ کر ان کے پاس سے 41 لاکھ سے زیادہ قیمت کے ایسے بینک نوٹ برآمد کئے ہیں۔
مجموعی طور پرگزشتہ تقریباً ایک ہفتے کے دوران شہر میں ایسی بر آمدگی کایہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ تین فروری کو شہر کے سبھاش پل کے قریب سے رانپ پولیس نے مہیسانا کے اونجھا کے چار افراد کو پکڑ کر آٹھ لاکھ روپے مالیت کے ایسے بینک نوٹ برآمد کئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی شام شہر کے سردارنگر تھانہ علاقے میں گیلکسی انڈربرج کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک انڈیکا کار سے 36 لاکھ 99 ہزار 500 روپے کی قیمت کے ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹ برآمد کئے گئے اور کار میں سوار تین افراد کو پکڑ لیا گیا۔
پوچھ گچھ میں گاندھی نگر کے رہنے والے ان لوگوں کا دعوی ہے کہ یہ نوٹ وہ مہیسانا کے رہنے والے بلدیوجیٹھاکر کے پاس سے لا رہے تھے اور اسے نرودا کے رہنے والے پنٹو نام کے ایک شخص کو بدلنے کے لئے دینا تھا۔

Title: rs 41 lakh seized in defunct currency notes in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply