راجستھان کے اودے پور میں تین ہزار کروڑ روپے مالیت کی مینڈرکس کی گولیاں پکڑی گئیں

نئی دہلی:ڈائیریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس(ڈی آر آئی)نے راجستھان میں ادے پورشہر سے تین ہزار کروڑ روپے کی نشیلی دوائیں بر آمد کی ہیں اور اس معاملے میں ممبئی کے ایک مشہور فلم ساز کو گرفتار کیاگیا ہے۔
مرکزی مصنوعات اور کسٹم بورڈ کے سربراہ نجیب شاہ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 28اکتوبر کو ڈائیریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس کے افسر نے ادے پور میں ایک فیکٹری مرودھر ڈرنکس پر چھاپہ مارکر ممنوعہ دوا مینڈرکس کی گولیاں بر آمد کیں۔بین الاقوامی بازار میں ان کی قیمت تین ہزار کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے۔
بر آمد گولیوں کی تعداد تقریباً دو کروڑ روپے ہے۔ان کا وزن تقریباً 23.5ٹن ہے۔ مسٹر شاہ نے بتایا کہ یہ نشیلی دواؤں کی ابھی تک کی سب سے بڑی کھیپ بر آمد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سرغنہ گرفتارکرلیا گیا ہے اوردیگر لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈائیریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس کو اس سلسلے میں اطلاع بارڈر سکیورٹی فورس کے ذریعہ سے ملی تھی۔پوری کھیپ کو راجستھان سے موزمبیق یا جنوبی افریقہ بھیجا جانا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 3000 crore worth mandrax tablets seized in udaipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply