مہاراشٹر میں دو مختلف چھاپوں کے دوران 30 لاکھ روپے کے نئے نوٹ ضبط

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک سے پولیس نے 30 لاکھ روپے کے نئے نوٹ برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (جرائم) ڈی کرالے، ڈپٹی کمشنر زون فرسٹ لکشمی کانت پاٹل اور اسسٹنٹ کمشنر (جرائم) سچن گورے نے کل یہاں بتایا کہ وڈال گاؤں اور گنگاپور سڑک سے بڑی تعداد میں نئے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولس کو ناسک شہر کے وڈال گاؤں علاقے میں پرانے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کو تبدیل کرنے کی ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مصطفی سوسائٹی کے رہنے والے29سالہ اسد ذاکر سید کو دو ہزار روپے کے 850 نوٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
وہیں گنگاپور سڑک پر پرمود مہاجن گارڈن کے پاس پرانے نوٹوں سے نئے نوٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے 13 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت روشن گھنشیام والوچا، گورکھ میادو گوفانے اور شہزاد عبدالرحمن موٹوانی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 30 lakh in new currency notes seized from maharashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply