مدھیہ پردیش میں 8لاکھ مالیت کے 2000روپے کے نقلی نوٹ سمیت چار گرفتار

بھوپال:مدھیہ پردیش میں اجین شہر کے بڈنگر تھانے علاقے میں پولیس نے 2000 روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ ایک نابالغ سمیت چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ضبط کئے گئے نوٹوں کی قیمت آٹھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
اس معاملے میں فرار تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم۔ ایس ورما نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر بڈنگر علاقے میں یہ نوٹ پائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے پاس سے کمپیوٹر ، ا سکینر، پرنٹر اور کاغذ برآمد کئے ہیں۔ پوچھ تاچھ کے دوران دونوں ملزمان نے بتایا کہ وہ خاص قسم کے سافٹ ویئر سے نوٹ اسکین کرکے پرنٹ نکالنے کا کام کرتے تھے۔ اس معاملے کے دیگر تین ملزمان اب بھی فرار ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 2000 notes worth rs 8 lakh seized in madhya pradesh 4 arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply