اب سیاسی پارٹیاں2000 روپے سے زیادہ چندہ نقد نہیں لے سکیں گی

نئی دہلی: حکومت نے سیاسی جماعتوں کے چندہ لینے میں شفافیت لانے کے مقصد سے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کسی ایک جگہ سے دو ہزار روپے سے زائد نقد چندہ لینے پر روک لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج 18-2017 کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں 2000 روپے سے زیادہ چندہ صرف چیک یا ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے لے سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملنے والے چندے میں شفافیت لانا ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے سفارش کی تھی کہ کسی ایک جگہ سے پارٹیوں کو 2000 روپے سے زیادہ کا چندہ نقد لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ حکومت نے اسے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک نقد چندہ لینے کی حد 20 ہزار روپے تھی۔

Title: rs 2000 is maximum cash donation to political party | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply