چھتیس گڑھ میں دو تاجروں کے پاس سے کروڑوں روپے برآمد

نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے ککانار تھانے کے سامنے گاڑیوں کی جانچ کے دوران پولیس نے یہاں کے ایک کپڑا تاجر کی گاڑی سے 27 لاکھ روپے کی رقم کے 1000روپے والے نوٹ برآمد کئے ۔
اسی دوران چھتیس گڑھ میںسکما کے ایک کپڑا تاجر کے پاس سے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ دیوکشن راٹھی نام کا یہ کپڑا تاجر اپنے خاندان کے ساتھ، جس میں بیٹا انل راٹھی، تین خواتین اور بچے شامل تھے، بذریعہ کار جگدل پور جا رہے تھے۔
اے ایس پی جتندر شکلا نے بتایا کہ جمعہ کی رات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک کروڑ روپے کی رقم لے کر سکما کا ایک تاجر اپنی ذاتی گاڑی سے جگدل پور کی جانب روانہ ہے۔ اس کے بعد سکما اور توگپال کے درمیان جگہ جگہ چیکنگ کی گئی۔ ہفتہ کی رات تقریباً نو بجے پولیس نے دیوکشن کی گاڑی کی تلاشی لی۔
بیگ میں الگ الگ جگہ کاغذ میں لپیٹ کر نوٹوں کے 5 بنڈل برآمد کئے گئے تھے۔پوچھ گچھ کے دوران دیوکشن اور انل راٹھی بے تکی دلیل دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ پولیس نے بالآخر کپڑا تاجر کے بیٹے انل راٹھی کو رقم سمیت حراست میں لے کر رات میں ہی دیو کشن اور خاندان کے دیگر ارکان کو چھوڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 2 crore recovered in chhatisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply