وزیر داخلہ راج ناتھ نے بارشوں و سیلاب سے متاثرہ کیرل کو 100کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا

نئی دہلی:کیرل میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کو آزادی کے بعد صوبہ کو پہلی بار پیش آنے والی بدترین صورت حال سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کیرل کو مرکز کی جانب سے فوری طور پر100کروڑ روپے کی امداد دینا کا اعلان کیا۔

ایڈوکی اور ارناکولم اضلاع میں سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب اور تودے گرنے سے زرعی سیکٹر اور سڑکوں و توانائی جیسے بنیادی ڈھانچوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیرل سیلاب کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے ۔آزادی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کیرل میں ایسی بھیانک تباہی مچی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 100 crore immediate assistance for affected areas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply