دہلی پولس نے جے این یو کے طالب علم نجیب کی اطلاع دینے پر انعام کی رقم ایک لاکھ روپے کر دی

نئی دہلی:دہلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کا پتہ بتانے والے کو اب 50 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
نجیب 15 اکتوبر سے لاپتہ ہے اور لاکھ کوششوں کے باوجود اس کا کوئی سراغ پولیس یا یونیورسٹی انتظامیہ کے ہاتھ نہیں لگ سکا ہے۔ پولیس نے پہلے نجیب کا پتہ بتانے والے کو 50 ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا جسے اب بڑھا کر دوگنا کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے جیو ٹیکنالوجی محکمہ کے طالب علم نجیب کی یونیورسٹی کیمپس میں واقع ماہی۔
مانڈوی ہاسٹل میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کچھ طالب علموں کے ساتھ کہا سنی ہوئی تھی جس کے بعد 15 اکتوبر سے وہ لاپتہ ہو گیا۔ اس گمشدگی کے بعد سے یونیورسٹی میں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔
نجیب کے معاملے پر کئی طالب علم تنظیمیں دہلی کے مختلف علاقوں میں مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے اس سلسلے میں کل دہلی کے پولیس کمشنر آلوک کمار کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 1 lakh reward for information on missing jnu student najeeb in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply