سی بی آئی نے800کروڑ روپے کا بینک قرضہ نہ چکانے کے معاملہ میں وکرم کوٹھاری کو گرفتار کر لیا

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے بینک کا 800کروڑ روپے قرضہ نہ چکانے والے روٹومیک پین کے مالک وکرم کوٹھاری کے خلاف بینک آف بڑودہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اتوار کی شب ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پیر کو علی الصباح کوٹھاری کے دفتر و رہائش گاہ سمیت تین مقامات پر چھاپے مارے اور کوٹھاری کو گرفتار کر لیا۔
کانپور مقیم کوٹھاری نے پانچ سے زائد سرکاری بینکوں بشمول الہٰ آباد بینک، بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا سے800کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا تھا۔ اس معاملہ می سی بی آئی نے کوٹھاری کے بیٹے اور بیوی سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے۔سی بی آئی نے جن مقامات پر چھاپے مارے وہ کانپور کے تلک نگر میں واقع کوٹھاری کی ’سنتشٹ‘ رہائش گاہ، روٹومیک دفتر اور ایک دیگر ٹھکانہ ہے۔
کوٹھاری پر بتایا جاتا ہے کہ مختلف بینکوں کا3000کروڑ روپے قرجہ واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔یہ افواہ گردش کر ہی تھی کہ وکرم کوٹھاریبھی للت مودی، وجے مالیہ اور نیرو مودی کی طرح ہزاروں کروڑ روپے کی دولت لےکر بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

Title: rotomac pens md arrested for rs 800 crore loan default | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply