اترپردیش کے شہرمیرٹھ میں زیر تعمیر مسجد کا لینٹر گرجانے سے 1مزدور ہلاک

میرٹھ:اترپردیش میں میرٹھ کے لساڑی گیٹ علاقے میں ایک زیر تعمیر مسجد کا لینٹر گرنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق لساڑی گیٹ علاقہ کے لکھی پورہ میں زیر تعمیر مسجد کی عمارت میںجمعرات کے روز ٹھیکیدار ندیم اپنے ساتھی ٹھیکیدار ہریش کے ساتھ مزدوروں سے قبا مسجد کا لینٹر ڈلوا رہا تھا۔ دیر شام کام مکمل کرنے کے بعد جب مزدور ہاتھ پیر دھو رہے تھے، تبھی اچانک ایک حصہ دھنس کر گر گیا اور لینٹر بھربھراکر نیچے آ گیا ۔جس سے شیرگڈھی کا باشندہ 19 سالہ مزدور سچن اور ندیم کا ساتھی ٹھیکیدار ہریش ملبے میں دب گیا۔حادثے کے کافی دیر بعد کرین پہنچی اور سچن اور ہریش کو ملبے سے نکالا گیا۔دونوں کواسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹر نے سچن کو مردہ قرار دے دیا۔ دیر رات تک ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں آس پاس کے بہت سے لوگوں کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roof of an under construction masjid collapses one dead many survive narrowly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply