دہلی میں مسلح تصادم، دو پولس اہلکار زخمی،5غنڈے گرفتار

نئی دہلی:دہلی کے باہری روہنی علاقے میں پولس کے ساتھ مڈبھیڑ مسلح تصادم میں دو پولس اہلکار اور متعدد جرائم پیشہ عناصر زخمی ہوگئے۔ پولس نے بتایا کہ روہنی سیکٹر 24 میں یہ تصادم ہوا جس میں دونوں طرف سے متعدد را ؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ انکاؤنٹر میں فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کا ایک گینگ علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کو نشانہ بنانے کے لئے جارہا تھا ۔ جب پولس نے ان کی کار کا تعاقب کیا تو غنڈوںنے پولس پر فائرنگ شروع کردی جس میں دو پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔ کانسٹبل پردیپ کی، جس نے کار ڈرائیور سدھیر کو گردن سے دبوچا ، ران میں گولی لگی جبکہ پولس کی گولی سدھیر کی گردن سے رگڑ کھاتے ہوئے اس کے ساتھی وجے کے گال کو زخمی کرتے ہوئے نکل گئی۔
ان کے 3 دیگر ساتھی پولس اہلکار غنڈوں پر قابوپانے کی جدوجہد کے دوران زخمی ہوئے۔ مڈبھیڑ میں سدھیر اور وجے نام کے دو غنڈے بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیاجہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولس نے تصادم کے بعد پانچ غنڈوں سنجے، فرمان، سنی، سدھیر اور وجے کو گرفتار کرلیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohini encounter cop injured five criminals arrested by delhi police in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply