میانمار کے روہنگیا مسلمان قومی سلامتی کے لئے خطرہ: مرکزکا سپریم کورٹ کو جواب

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ہندوستان میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہاں نہیں رہنے دیا جاسکتا۔
مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں آج دائر حلف نامہ میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان ہندوستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔حکومت نے مزید کہا کہ کچھ روہنگیامسلمانوں کے تار دہشت گردتنظیموں سے بھی جڑے ہوئے ہیں اور اس لئے انہیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مرکز نے یہ واضح کیا ہے کہ روہنگیا غیر قانونی طریقے سے رہنے والے پناہ گزین ہیں۔
اس لئے ان کے پاس کوئی آئینی حق نہیں ہے۔ حکومت کا یہ جواب دو روہنگیا مسلمانوں کی عرضی پر نوٹس کے جواب میں آیا ہے۔ ان عرضی گذاروں کی طرف سے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے جرح کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohingya muslims threat to national security cant stay in india as refugees govt to supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply