بنگلہ دیش اور ہندوستان میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس جانا ہوگا:خارجہ سکریٹری جے شنکر

نئی دہلی: خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان میں قیام پذیر روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار میں اپنے آبائی صوبہ راخین واپس جانا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی تلقین کی کہ اس معاملہ سے سخت تنقید کرنے سے اجتناب برتتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ نپٹا جائے۔خلیج بنگال اور ایشیا بحرالکاہل خطوں میں ہند جاپان تعاون کے امکانات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر نے کہا کہ طاقت و توانائی کے حساب سے دونوں ممالک ایک دوسرے کا آئینہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راخین سے مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کا بنگلہ دیش پہنچنا واقعتا باعث تشویش ہے۔ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ وہ کس طرح اپنے آبائی وطن جا سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohingya issue needs constructive conversation says jaishankar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply