سونیا گاندھی کے دامادواڈرا نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے ہندوستان ، بنگلہ دیش ، عراق ، افغانستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ملکوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر واڈرا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر کئے گئے پوسٹ میں حال ہی میں بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں ہوئے حملے میں ماری گئی ہندوستانی نوجوان تارشی جین کے گھر والوں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” ان حملوں میں مارے گئے بے قصور افراد کے تئیں میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں “۔
انہوں نے کہا ” بنگلہ دیش ، عراق اور امریکہ دنیا کے دیگر حصوں میں حملے ہوئے۔ ان حملوں میں مارے گئے لوگوں کے گھر والوں کے بارے میں جب میں سوچتا ہوں تو مجھے دکھ ہوتا ہے“۔ مسٹر واڈرا نے کہا ”ان حملوں میں مارے گئے سبھی لوگوں کے لئے میں دعا کرتا ہوں “۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Robert vadra condemns terrorist attacks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply