بریلی میں مسلح بدمعاشوں نے کنبہ کے 4 افراد کو چاقو مار کر قتل کردیا

بریلی: اتر پردیش کے ضلع بریلی میں مسلح بدمعاشوں نے عزت نگر کی ویرساورکر کالونی میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ بدمعاشوں نے ان لوگوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سورہے تھے۔
حملہ میں ایل آئی سی ایجنٹ نریش سیٹھی ان کی بیوی شکھا جو بیوٹی پارلر چلاتی ہے، بیٹا شوب جو دسویں کا طالب علم ہے اور بیٹی آستھا جو آٹھویں کلاس میں پڑھتی ہے، مارے گئے ہیں۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ واردات پیر کی شب ہوئی تھی مگر پولیس کو آج صبح اس کے بارے میں پتہ چلا ہے۔آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے جرم میں باوریہ گروہ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Robbers kill four in bareilly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply