بہار کے شہر بھاگلپور میں دروغہ کے گھر میں ڈکیتی

بھاگلپور:بہار میں ضلع بھاگلپور کے آدم پور تھانہ علاقہ میں گزشتہ دیر رات ڈاکوؤں نے ایک داروغہ کے گھر سے لاکھوں روپے قیمتی اثاثے و زیورات چرالئے۔ پولس ذرائع کے مطابق شہر کے آدم پور محلہ میں ڈکیتی کی یہ واردات اس وقت ہوئی جب داروغہ سبودھ سنگھ مع اہل و عیال جمعرات کی شب ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
اسی دوران دیر رات کو چوروں نے ان کے گھر کے دروازے کا تالا توڑ کر نقدی، زیورات اور دوسرے قیمتی سامان چوری کرلئے۔ ذرائع نے بتایا کہ داروغہ سبودھ سنکھ نوگچھیا پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں تعینات ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Robbers dare to loot policeman house in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply