چھتیس گڑھ میں محکمہ تعمیرات کے اغوا ٹھیکیدار کی خون میں لت پت لاش ملی

رائے پور:چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلیوں نے محکمہ تعمیرات کے ایک سول کنٹریکٹر کو اغوا کر کے ہلاک کر دیا۔ اس کی شناخت 45سالہ کپور چند راجپوت کے طور پر کی گئی ہے۔

اس کی لاش منگل کے روز گوروندا گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے خون میں لت پت پائی گئی۔بتا ابتدائی تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ راجپوت پیر کی شام میں صوبائی داالخلافہ رائے پور سے500کلو میٹر کی دوری پر گھنے جنگلات میں واقع ٹیٹرائی گاؤں میں کسی سے ملاقات کرنے گیا تھا۔

جہاں اسے نکسلیوں کے ایک گروہ نے اغوا کر لیا اور دھار دار ہتھیار سے اسے ہلاک کر کےلاش سڑک پر پھینک دی۔ اسی دوران سکما ضلع میں ہی ایک مسلح تصادم میں سلامتی دستوں نے ایک نکسلی کو ہلاک کر دیا۔

ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولس (اینٹی نکسل آپریشن) پی سندر راج کے مطابق یہ مسلح تصادم چنتینار علاقہ میں واقع دایل مرکا گوڑا گاؤں میں اس وقت ہوا جب کمانڈو بٹالین فار ریزولیوٹ ایکشن(کوبرا) کی ایک ٹیم نکسل مخالف کارروائی کے لیے جا رہی تھی۔

مختصر تصادم کے بعد انتہا پسند فرار ہو گئے ۔سلامتی دستوں نے جب علاقہ کی تلاشی لی تو اسے وہاں ایک نکسلی کی لاش پڑی ملی۔ لاش کے آس پاس ہی ایک رائفل ،دوائیں اور کچھ دیگر اشیاءبھی پڑی ملیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Road contractor abducted killed by naxals in chhattisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply