بہار میں دو سڑک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک،ایس ایچ او سمیت 9پولس اہلکار زخمی

پٹنہ:بہار کےمدھوبنی ضلع میں اتوار کو دو مختلف سڑک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک اور 9پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔ کے فلپراس تھانے کی ایک جیپ اتوار کی صبح حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک مجرم کو گرفتار کرنے پولیس کی ٹیم کریراگاؤں گئی تھی۔ لیکن راستے میں ہی پولیس جیپ پل سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں اے ایس آئی رامادھین پانڈے سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ چار جوانوں کو فلپراس کے سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سے قبل راج نگر تھانہ کے نتحت ایک علاقہ بیوہار کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرک اور بائیک میں ٹکر ہو گئی۔جس میں مہاراج گنج کے رہائشی وجے سنگھ ساہ کا 19سالہ بیٹا وویک کمار ہلاک ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Road accidents in madhubani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply