راجستھان میں سڑک حادثہ،کنبہ کے 6افراد زخمی

جے پور:راجستھان میں بھرت پور میں نیشنل ہائی وے نمبر 11 پر ایک تیز رفتار کار ٹریلر کے پچھلے حصے سے ٹکرا جانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہوئے تمام لوگوں کو ہلینا کے سرکاری پرائمری اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے تین کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں بھرت پور ریفر کر دیا گیا۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں پھنسے تمام زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Road accident in rajasthanseveral injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply