اترپردیش کے بجنور میں بس۔انوواکار ٹکر میں9ہلاک

بجنور : اترپردیش میں بجنور ضلع کے دھام پور علاقے میں آج صبح دلخراش سڑک حادثہ میں انووا کار میں سوار 9 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی کنبہ کے8افراد اور ڈرائیور شامل ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھام پور علاقے میں شورکوٹ راستے پر سہاگ پور گاؤں کے قریب صبح 6بجے روڈویز کی بس اور انووا کار کے درمیان اس وقت آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی جب کار ڈرائیور نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور مخالف سمت سے آنے والی روڈ ویز بس کے عین سامنے آگیا۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ انووا کار میں سوار 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ان چاروں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ہلاک شدگان میں3بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ لوگ کہاں جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انووا میں سوار لکھیم پور کھیری ضلع کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حادثہ صبح تقریباً چھ بجے ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ‘

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Road accident in bijnor 9 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply