اتر پردیش کے شہر بہرائچ میں بس ٹرک ٹکر،4ہلاک50زخمی

بہرائچ: اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے ریسیا علاقے میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں چار افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک شدگان میں ایک شیر خوار بھی ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ نیپال کے بٹول سے دہلی جا رہی مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس رات گئے تقریباً تین بجے بھوپتپور کے این ایچ 28 سی کے پاس بہرائچ کی جانب سے آ رہے ایک ٹرک سے زبردست ٹکرا گئی۔
جس میں چار افراد جائے واقعہ پر ہی ہلاک اور 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں 12 افراد کی حالت نازک ہے۔ جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں بس اور ٹرک کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Road accident claims four lives including a child in bahraich in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply