بانکا میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں آر ایل ایس پی لیڈر ہلاک

بانکا: گذشتہ روز راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے بہار یونٹ کے رخصت پذیر سکریٹری راجیو بھگت کو نمعلوم بندوق برداروں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔ انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کے روزیہاں بتایا کہ مسٹر بھگت امر پور بازار سے موٹر سائیکل سے جب اپنے گاو¿ں بھدریا لوٹ رہے تھے اسی وقت وہاں پہلے سے گھات لگائے تین غنڈوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ان کے جسم میں کئی گولیاں پیوست ہو گئیں اور مسٹر بھگت کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر بھگت ضلع کی بھدریا پنچایت کے سابق مکھیا بھی تھے۔ واردات کے بعد سے گاو¿ں میں ماتم کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے مجرموں کی گرفتاری کے مطالبہ پر گذشتہ شام کے بعد جمعہ کی صبح بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پولیس مجرموں کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار رہی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rlsp leader shot dead in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply