آر جے ڈی لیڈر شہاب الدین سے نتیش کے وزیر کی جیل جاکر ملاقات سے بی جے پی چراغپا

پٹنہ:بہار کے وزیر برائے امور اقلیتی بہبود عبد الغفور او رگھوناتھ پور سے آر جے ڈی کے ممبر اسمبلی ہری شنکر یادو کی سیوان جیل جا کر قتل کے جرم میں سزائے قید بھگت رہے
سابق آر جے ڈی ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین سے اخلاقی ملاقات نے بہار میں حزب اختلاف خاص طور پر بی جے پی کو امن و قانون کی صورت حال پر ریاستی حکومت کے دعوے پر کڑی تنقید کرنے کے لیے زبردست مواد فراہم کر دیا ہے۔
ایک ویڈیو فوٹیج جو سامنے آیا ہے اس میں یادو اور عبد الغفور کو شہاب الدین کے ارد گرد بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ سامنے میز پر ناشتہ کا سامان سجا ہے۔شہاب الدین چھوٹے لال شکلا قتل کیس اور سیوان کے رہائشی راج برادران (ستیش و گریش) کو تیزاب سے جلا کر قتل کرنے سمیت پانچ معاملات میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
انہیں اسمبلی انتخابات کے دوران بھاگلپور جیل منتقل کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد سیوان جیل واپس بھیج دیا گیا۔بی جے پی قانون ساز پارٹی کے قائد اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ جب خود ایک وزیر ہی مجرم سے ملنے جیل جائے گا اور اسے دوستانہ اور اخلاقی ملاقات کہے گا تو مجرموں کو بھی ڈر کاہے کا۔
یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے آر جے ڈی کے امیدواروں کے سلیکشن میں شہاب الدین نے اہم رول ادا کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rjd courtesy call gives nitish kumar a headache in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply