کانگریس سماج وادی اتحادکی ہار کے صدمہ میں لالو پرساد یادو نے ہولی نہیں منائی

پٹنہ:اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی ۔کانگریس اتحاد کی کراری شکست سے مایوس راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ہولی نہیں منائی۔ ہر سال کپڑا پھاڑ ہولی کھیلنے کیلئے مشہور مسٹر یادو کی رہائش گاہ پر ہولی کا جوش و خروش دکھائی نہیں دیا۔ ہر سال کی طرح اس بار ان کی رہائش گاہ پر ان کے خیرخواہوں اور آر جے ڈی کے کارکنوں کی بھیڑ نظر نہیں آئی۔
حالانکہ کچھ لیڈروں کو احاطے میں جانے کی اجازت دی گئی۔ ہولی میں ڈھولک اور تال کی تھاپ پر اپنے حامیوں اور مداحوں کے ساتھ پھاگ گانے والے مسٹر یادو نے اس مرتبہ صرف مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بہار کے لوگوں کو ہولی کی مبارک باد دی۔ مسٹر یادو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ تمام لوگوں کوسماجی اتحاد، بھائی چارہ، محبت ، خوش، جوش، امنگ کی علامت ہولی کی دلی مبارک باد۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rjd chief lalu prasad yadav not celebrate holi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply