ریتا بہوگنا کے خاندان کی پالے بدلنے کی تاریخ رہی ہے۔ کانگریس

نئی دہلی: اترپردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے آج کہا ہے کہ مسز ریتا بہوگنا جوشی کے بی جے پی میں شامل ہونے کا پارٹی پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ مسٹر ببر نے مسز جوشی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں کانگریس کی کارکردگی پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسز جوشی لگاتار پالا بدلنے کے لئے مشہور ہیں۔ اب تک وہ چوتھی یا پانچویں بار پارٹی بدل چکی ہیں اور ممکن ہے کہ آئندہ چناو میں وہ بی جے پی کو چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں شامل ہوجائیں۔اترپردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے صدر امت شاہ غداروں کی ایک فوج کھڑی کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسز بہوگنا ایک خاتون ہیں اور وہ اب کانگریس کا حصہ بھی نہیں ہیں اس لئے ان کے بارے میںکچھ زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rita bahugunas family has history of switching sides congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply