ریتا بہوگنا کی بی جے پی میں شمولیت کے امکان کی خبریں بے بنیاد: شیلا دکشت

وارانسی: دہلی کی سابق وزیر اعلی اور اتر پردیش میں کانگریس کے وزیر اعلی کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت اور ریاستی صدر راج ببر نے آج اپنی پارٹی کی سابق ریاستی صدر ریتا بہوگنا جوشی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے امکان والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
وارانسی کے راج گھاٹ پل پر گذشتہ 15 اکتوبر کی بھگدڑ میں زخمی ہوئے لوگوں کی خیریت معلوم کرنے پہنچے دونوں رہنماؤں نے ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ایسا کوئی امکان انہیں نظر نہیں آتا۔
مسٹر ببر نے کہا کہ دو دن پہلے ہی محترمہ جوشی سے ان کی بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے طبیعت خراب ہونے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آرام کر رہی ہیں۔ دراصل، میڈیا میں مختلف ذرائع سے محترمہ جوشی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے امکان والی خبریں مسلسل آ رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rita bahuguna to join bjp congress says it is baseless news in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply