اترپردیش کانگریس کی سابق صدر ریتا بہوگنا بی جے پی میں شامل

نئی دہلی:کانگریس کی سینئر لیڈر اور پارٹی کی اترپردیش شاخ کی سابق صدر ریتا بہوگنا جوشی آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئیں۔ محترمہ جوشی نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔
تقریبا ڈھائی دہائی تک کانگریس میں سرگرم رول اداکرنے والی محترمہ جوشی نے کہا کہ انہوں نے قومی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور اتر پردیش کو سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی بدنظمی سے نجات دلانے کے مقصد سے بی جے پی میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریتا بہوگنا کانگریس لیڈر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ ہیم وتی نندن بہوگناکی بیٹی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rita bahuguna joshi resigns from congress switches sides to bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply