حیدرآباد میں ڈینگی کے مرض سے عوام زبردست تشویش میں مبتلا

حیدرآباد:ڈینگی کے واقعات میں اضافہ نے حیدرآباد کے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ صفائی کے نامناسب انتظامات کے سبب مچھروں کی کثرت ہوگئی ہے۔ شہری علاقوں کی سلم بستیوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد کافی دیکھی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے نلہ کنٹہ کے فیور اسپتال سے حالیہ دنوں میں کافی تعداد میں مریض آرہے ہیں۔
حبشی گوڑہ ‘ جی جی کالونی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جی جی کالونی میں 60افراد کو ڈینگی کی علامات کا پتہ چلا اور ایک 11سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔ اسے شدید بخار پر نیلوفر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ عام بخار سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔پینے کے پانی میں آلودگی یا استعمال کی جانے والی ناقص غذا کے سبب یہ امراض پھیلتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rise in dengue creates panic in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply