ایک فیصد امیر ترین لوگوں نے2017میں پیدا ہونے والی دولت پر73فیصد قبضہ کر لیا

سبھاش چوپڑا
نئی دہلی:ایک انٹرنیشنل سروے کے مطابق ہندوستان کے ایک فیصد امیر ترین افراد نے 2017کے دوران ملک میں پیدا ہونے والی دولت کا73فیصد حصہ پر قبضہ کر لیاہے۔
اسی سال یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ہندوستان میں نئے ڈالر وں میں ارب پتی لوگوں کی تعداد 17سے بڑھ کر101ہو گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب اسی دوران ہندوستان کی غریب ترین نصف آبادی کی، جو کم و بیش67کروڑ ہے ، دولت میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ ارب پتیوں کی دولت میں 13فیصد اضافہ ہوا۔
اس سرے سے جو حقائق سامنے آئے ہیں ان کا انکشاف اوکسفام نے ماہ جنوری کے اوائل میں سوئزر لینڈ میں دنیا کے دولتمند ترین عوام اور لیڈروں کے دیووس اجلاس کے موقع پر کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: richest 1 cornered 73 of wealth generated in india in 2017 in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply