حکومت نے رافیل سودے کا دفاع کیا،یو پی اے حکومت 14سال تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی تھی:وزیر دفاع

نئی دہلی: رافیل جنگی طیاروںکے سودے کے حوالے سے عائد کیے گئے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت نے اپنے فیصلہ کو دفاع کی نوعیت سے بہت ضروری بتایا۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستانی فضائیہ کی ہنگامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری خریداری کے پیش نظر کیا گیا۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ 2000سے2014کے درمیانی میعاد میں یو پی اے حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی تھی۔ 14سال بیت گئے لیکن اس وقت کی حکومتیں کسی فیصلہ پر نہ پہنچ سکیں ۔
جب 2014میں مودی حکومت بر سراقتدار آئی تو صورت حال یہی تھی۔تب وزیر اعظم نے محسوس کیا کہ 36طیاروں کے لیے اور تکنالوجی کے تبادلہ کے لیے وقت ضائع کرنا دانشمندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 36طیاروں کی قیمت اس سے بہت کم ہے جو 126جنگی طیارے خریدنے کے لیے زیر بحث تھی۔

Title: return to frontpage govt defends rafale deal says upa didnt decide for a decade | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply