نااہلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کے20ارکان اسمبلی کا ہائی کورٹ سے رجوع

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے نا اہل قرار دیے گئے 20ارکان اسمبلی نے اپنی نااہلی کے فیصلہ کے خلاف منگل کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ان ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے وہ انہیں دہلی کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے محروم کرنے والے حکومتی اعلانیہ کو کالعدم قرار دے ۔
الیکشن کمیشن نے 20جنوری کو 20ممبران اسمبلی وزیروں کا پارلیمانی سکریٹری مقرر کیے جانے پر یہ کہتے ہوئے نااہل قرار دیا تھا کہ جس عہدے پر ان کا تقرر کیا گیا وہ مالی فائدے کا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Return to frontpage aap mlas move delhi hc against their disqualification in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply