نیم فوجی فورسز میں ملازم ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں پانچ سال کی توسیع

نئی دہلی: سی آر پی ایف اور بی ایس ایف جیسی نیم فوجی فورسز میں بر سر ملازمت ڈاکٹروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھاکر 65 سال کر دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد مسلح پولس فورسزاور آسام رائفلز کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسران اور اسپیشلسٹ میڈیکل افسران اب 60 کے بجائے 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔
اس سے نیم فوجی فورسز میں ڈاکٹروں کی کمی پر کسی حد تک قابو پایا جاسکے گا اور مریضوں اور ڈاکٹروں کے تناسب میں بہتری کے ساتھ ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی بہتری آئیگی۔ میڈیکل کالجوں میں درس و تدریس کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت کے قومی صحت پروگراموں پر بھی موثر طریقے سے عمل درآمد ہوسکے گا۔ مسلح افواج میں ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ طویل عرصے سے اٹھایا جا رہا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Retirement age of doctors in paramilitary forces upped to 65 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply