اترپردیش میں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

میرٹھ: اترپردیش میں میرٹھ کے میڈیکل علاقہ میں دن دھاڑے بے خوف بدمعاشوں نے چہل قدمی کے لئے گھر سے نکلے ایک ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کا گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جاگرتی وہار سیکٹر 11 کے رہنے والے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر دیارام سنگھ (64) صبح گھر سے چہل قدمی کے لئے نکلنے تھے۔ میڈیکل علاقہ میں نالے کے پاس نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔
سنگین حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ قتل کے سبب کا فوری طور سے پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس قاتلوں کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Retired police inspector shot dead in meerut in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply