میرے استعفے کامکہ مسجد دھماکہ کیس فیصلہ سے کوئی تعلق نہیں: جج رویندر ریڈی

حیدرآباد: یہاں کی مکہ مسجد دھماکہ کیس کے پانچ ملزموں بشمول سوامی اسیمانند کو بری کرنے کے چند گھنٹے بعد استعفیٰ دینے والے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت کے جج رویندر ریڈی نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کا اس فیصلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جسمیں انہوں نے سوای اسیمانند اور چار دیگر کو مکہ مسجد دھماکہ مقدمہ میں بری کیا تھا۔
اگرچہ مسٹر ریڈی کے،جو نامپلی فوجداری عدالتوں کے فورتھ ایڈیشنل میٹروپالیتن سیشن جج بھی ہیں، استعفے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سینیئر وکیلوں نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایاکہ انہیں ایڈیشنل میٹروپالیٹن سیشن جج کے استعفے کا اطلاع ہے۔ البتہ ایک سینیئر وکیل نے کہا کہ مسٹر ریڈی نے منگل سے 15روز کی رخصت کی درخواست دی ہے۔
نامپلی بار فوجداری عدالتیں ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق استعفیٰ نامہ ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس رمیش رنگناتھن کو بھیجا گیا ہے ۔لیکن ابھی اس کا علم نہیں ہوسکا کہ استعفیٰ منظور ہو گیا یا نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Resignation has nothing to do with his judgement says judge k ravinder reddy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply