ریزرو بینک ”ریورس بینک آف انڈیا“ بن گیا ہے:کانگریس کا طنز

نئی دہلی:کانگریس نے نوٹ بند کیے جانے کے اعلان کے بعد سے تسلسل سے تبدیل کئے جارہے ضابطوں پر ریزرو بینک پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا ریورس بینک آف انڈیابن کر رہ گیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک نیوز چینل سے کہا کہ آٹھ نومبر کو 500اور 1000 روپے کے نوٹ بند کرنے کے حکومت کے اعلان کے بعد سے اب تک 126 ضابطے جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے اسے مضحکہ خیز صورت حال قرار دیا اور کہا کہ تازہ ضابطہ بدھ کی صبح ریزور بینک نے پانچ ہزار روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرانے کے سلسلے میں جاری کیا ہے۔ جس میں ریزرو بینک نے منسوخ نوٹوں کو 19دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان جمع کرانے کے لئے دو روز پہلے لگائی گئی سخت شرطیں واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کے وائی سی والے کھاتوں میں بغیر کسی پوچھ گچھ کے کتنی بھی رقم جمع کرائی جا سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reserve bank of india has now become reverse bank of india mocks congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply