مودی بلالحاظ مذہب، نسل و علاقہ تمام ہندوستانیوں کو حکومتی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے خواہاں:نائیڈو

نئی دہلی:مرکزی وزیر برائے شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی کشیدگی اور سماجی برائیوں کو دور کرکے ہی ہم ملک میں اتحاد پیدا کرسکتے ہیں۔ تبھی ملک کو تیز رفتار ترقی کی طرف لے جایا جاسکتا ہے۔مرکزی وزیر نے سی جی او کمپلکس میں واقع پریاورن بھون کا نام بدل کر پنڈت دین دیال انتودے بھون کرنے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا یہ فلسفہ تھا کہ ترقی کی روشنی ملک کے آخری شخص تک پہنچے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے اسی فلسفے کو آگے بڑھانے کے لئے جن دھن یوجنا، اٹل یوجنا، ودیا دھن یوجنا اور اسی طرح کی دیگر فلاحی اسکیمیں چلائی ہیں تاکہ ملک کے ہر شخص تک ا سکا فائدہ پہنچ سکے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا یہ نظریہ ہے کہ مذہب ، مسلک اور علاقائی تفریق کے بغیر ملک کے تمام لوگوں تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچے تاکہ لوگوں کو تعلیمی، معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کیا جاسکے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Renaming ceremony of paryavaran bhawan by venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply