اشتہارات اور پوسٹروں سے بقید حیاتسیاسی لیڈروں کی تصاویر ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری اشتہارات اور پوسٹروں سے’زندہ سیاسی عہدیداروں‘کی تصاویر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی سابقہ ہدایات پر ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے عہدیدار کی تصویر والے ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں جن میں ان کی یا ان کی جماعتوں کی کامیابیوں کو دکھایا گیا ہو۔
ان اشتہارات میں البتہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کی معلومات عام کی جا سکتی ہے۔ کمیشن کے مطابق ایسے تمام اشتہارات کو ہٹانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں کیونکہ کوئی بھی سیاسی پارٹی یا شخص اپنی انتخابی مہم میں عوام کی دولت کا استعمال نہیں کر سکتا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایسے اشتہارات عام لوگوں کے پیسے سے عام کئے جاتے ہیں۔
کمیشن نے یہ حکم چھ جنوری کو جاری کیاتھا۔ کانگریس نے کل الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا کے پٹرول پمپ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر والے رسوئی گیس کے اشتہارات ہٹائے جائیں۔ یہ اشتہارات غریبوں کو رسوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے والی منصوبہ بندی کے سلسلے میں ہیں ۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تصویر والے ایسے اشتہارات کی موجودگی مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Remove photos of political leaders from all hoardings before polls ec in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply