سی بی آئی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں لالو یادو کی بیٹی داماد کو ضمانت پر رہا کر دیا

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو کی ممبر پارلیمنٹ بیٹی اور ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر کے لالویادو کنبہ کو زبردست راحت پہنچائی۔
آر جے ڈی ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیش کمار کو عدالت میں بہ نفس نفیس حاضر ہونے کے بعد اس شرط پر ضمانت پر چھوڑا گیا کہ وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جائیں گے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے وکیلتیش راناکے توسط سے 23دسمبر کو میسا اور ان کے شوہر کے خلاف اپنی حتمی رپورٹ داخل کر دی تھی۔
میسا بھارتی نے اپنی ذمہداری سے پلہ جھاڑتے ہوئے منی لانڈرنگ کے لیے زیر تفتیش کمپنی کو چلانے کی ذمہ د اری اپنے شوہر اور ایک آنجہانی سی اے پر ڈال دی تھی۔
حالانکہ ای ڈی نے کہا تھا کہ ان دونوں میاں بیوی نے باہمی ساز باز کر کے محض کاغذی کمپنیاں دکھا کر 1.2کروڑ روپے کی منتقلی کی سازش رچی تھی۔اس رقم سے میسا بھارتی اور ان کے شوہر نے اپنی کمپنی کے نام سے دہلی میں ایک فارم ہاؤس خریدا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: relief for lalus daughter misa bharti and her husband as court grants bail in money laundering case in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply