انل انبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس لمیٹڈ نے کانگریس پر مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی

نئی دہلی: معروف صنعتکار انل انبانی کی ریلائنس ڈیفنس لمیٹد نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس پارٹی نے فرانس سے60ہزار کروڑ روپے میں 36رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے سودے کے حوالے سے اسے فائدہ پہنچائے جانے کے اپنے الزامات واپس نہ لیے تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز کانگریس نے مودی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے رافیل جنگی طیارے خریدنے کے سودے میں تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیا۔
اورکہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے نہ صرف اپنے صنعتکار دوست کی ریلائنس ڈیفنس لمیٹڈ کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کی سلامتی سے سمجھوتہ کیا ہے بلکہ اس سے حکومتی خزانے کوبھی نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث اس سودے میں گھپلے کی بو آرہی ہے۔
کانگریس نے یہ بھی الزام گایاتھا کہ یہ سودا خاموشی کے ساتھ کیا گیا اور سودے کے لیے مرکزی کابینہ اور دفاعی امور کی کمیٹی نیز دیگر اداروں سے منظوری تک نہیں لی گئی ۔
کانگریس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے2012میں فرانس سے یہی طیارے خریدنے کے لیے جتنی رقم میں سودا کیا تھا مودی حکومت نے اس سے تین گنا زیادہ رقم میں یہ سودا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reliance defence limited rebuts congress allegations of getting favour threatens legal action in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply