جہیز میں کار نہ دینے پر ہنگامہ، دولہا سمیت20باراتی گرفتار، لڑکی کا شادی سے انکار

مہوبہ(اتر پردیش): اترپردیش کے مہوبہ میں ایک شادی کی تقریب میں جہیز پر تنازعہ ہونے کے بعد لڑکی نے شادی سے انکار دیا اور اس معاملے میں پولیس نے تقریبا 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) دھننجے سنگھ نے یہاں بتایا کہ گاندھی نگر میں رہنے والے ہری شنکر کی بیٹی کی بارات سرحدی ریاست مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے پرسانیہ گاؤںسے آئی تھی۔ دلہن کے والد ہری شنکر کا الزام ہے کہ دولہا کے بھائی نے جہیز میں8لاکھ روپے والی سوئفٹ ڈیزائر کار دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
طے شدہ لین دین کے علاوہ جہیز کی اس نئی مانگ پر دونوں فریق میں تنازعہ شروع ہو گیا۔ دولہن کے والدین پر مواتر دباؤ ڈالنے کے بعد دولہا کے رشتہ داروںنے گالیاں بکنا شروع کر دیں۔معاملے کے طول پکڑنے پر دلہن والوں نے دولہا سمیت تمام باراتیوں کو گیسٹ ہاؤس میں بند کر دیا۔تاہم پولس کی مداخلت سے ان باراتیوں کو چھڑالیاگیا۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ دلہن والوں نے اس معاملے میں پولیس کو موبائل فون پر دولہا کے بھائی سے ہوئی گفتگو کی یکارڈنگ فراہم کی جس میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں شادی کے بعد دلہن کو اس کا نتیجہ بھگتنے کی دھمکی دی گئی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں دلہا سمیت 20 باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Relatives of bride and groom fights over dowry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply