عمدہ حکمرانی پر دو روزہ علاقائی کانفرنس 14ستمبر سے گوا میں

نئی دہلی :(یو این آئی) حکومت ہند کی پرسونل پبلک گریوانسیز اینڈ پنشنز کے محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈپارٹمنٹ آف ایڈ منسٹریٹو ریفارمز اینڈ پبلک گریوانسیز۔ (ڈی اے آر پی جی )کی جانب سے گوا حکومت کے اشتراک سے بہتر حکمرانی اوربہترین طریقوں پر ایک دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 15۔14 ستمبر 2017کو ہونے والی اس دوروزہ کانفرنس کا افتتاح ڈی اے آر پی جی کے محکمے کے سکریٹری جناب سی وسوناتھ کریں گے۔
گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے ، (ڈی او این ای آر )(آزادانہ چارج ) ،وزیر اعظم کے دفتر میں پرسونل ،پبلک گریوانسیز اینڈ پنشنز ،ایٹمی توانائی اور خلا سے متعلق امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 15 ستمبر 2017 کو ہونے والے اس کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس سال اس کانفرنس کا مرکزی خیال ”بہتر حکمرانی اوربہترین طریقے “ ہوگا۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شہریوں پر مرتکز حکمرانی ،ای 150گورننس کے ذریعہ عوامی خدمات کی بہتر فراہمی ،شفاف ، جوابدہ ،ذمہ دار اورعوام دوست اورموثر انتظامیہ کے طریقے مرتب کرنے اوران پر عمل آوری کے تجربات آپس میں تقسیم کرنے کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔کانفرنس میں 25 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کے وفود شرکت کریں گے ، جن میں جنوبی ،وسطی ،مشرقی اورشمالی خطوں کی سرکاریں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پانچ دیگر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وفود بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے پروگرام کے شیڈیول کے مطابق اس کے چھ اجلاس اہتمام کئے جائیں گے۔ کل ہونے والے پہلے اجلاس میں ریاست گوا میں ترجیحی مثالی اقدامات پر ایک مختصر پریذینٹیشن پیش کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Regional conference on good governance and replication of best practices to begin in goa tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply