شرد یادو اور علی انور کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کر دی گئی

نئی دہلی: یونائیٹڈ جنتادل کے باغی لیڈران شرد یادو اور علی انور کو نااہل قرار دے کر ان کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کر دی گئی۔راجیہ سبھا چیرمین وینکیا نائیڈو نے جنتا دل یونائٹڈ کی عرضی کی بنیاد پر ان دونوں کو نااہل قرار دیا ۔
عرضی میں کہا گیا تھا کہ شرد یادو اور علی انور چونکہ طویل عرصہ سے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں لہٰذا انہیں راجیہ سبھا سے نکال دیاجائے۔شرد یادو کے لیے یہ دوسرا بڑا جھٹکا ہے ۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نتیش کمار کی قیادت والی جنتا دل یونائیٹڈ کو اصل جے ڈی یو تسلیم کر کے انتخابی علامت تیرکوبھی استعما ل کرنے کی اس کو اجازت دے دی تھی۔
شرد یادو کو گذشتہ سال ہی راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور2022میں ان کی میعاد پوری ہونا تھی۔جبکہ علی انور کی رکنیت کی مدتآئندہسال کے اوائل میں ختم ہونے والی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rebel jdu leaders sharad yadav ali anwar disqualified from rajya sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply