پاکستان میں اصل طاقت عمران خان کی ”جادو گرنی “ بیوی کے ہاتھوں میں ہے:طارق فتح

نئی دہلی: پاکستان نژاد کنیڈیائی مصنف طارق فتح نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصل طاقت پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کے نہیں بلکہ کالے جادو کی ماہر ان کی جادو گرنی بیوی کے ہاتھوں میں ہے۔

نجی نیوز چینل انڈیا ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیر و مرشد یا روحانی پیشوا کے بعد شریک حایت بننے والی بشریٰ بیگم کا کہنا ہے کہ جن ان کے قبضہ میں ہیں او ر وہ دیوار پر روٹی رکھ دیتی ہیں اور جب وہان سے روٹی غائب ہو جاتی ہے تو کہتی ہیںکہ جنات کھا گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کوئی ذہین شخصیت نہیں ہیں۔

عمران ”ایم دی ڈم “(“Im the Dim”)سے معروف ہیں۔جس کا مطلب ”ام“ سے عمران اور” ڈم “سے ڈفر ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1971میں عمران خان اپنے ٹیلنٹ کے باعث پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے تھے بلکہ جنرل نیازی کے، جو ان کے چچا تھا، دباؤ میں ان کا سلیکشن کیا گیا تھا۔اور انہیں دس سال تک اتنے مواقع ملے کہ آخر کار وہ ایک فاسٹ بولر بن ہی گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی جنرل نیازی ہیں جنہوں نے 1971کی جنگ میں ڈھاکہ میں ہندوستانی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے تھے۔ اور عمران خان جس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ پٹھان نہیں ہے۔ اور عمران خان بھی پٹھان نہیں ہیں لیکن ان کے بھی نام کے آگے خان لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لوگ آسانی سے ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔طارق نے یہ بھی کہا کہ پہلے فوج کھلے عام بغاوت کر کے جمہوری طورپرمنتخب حکومت کو برطرف کر دیا کرتی تھی لیکن اب فوجی انقلاب کے بجائے اپنی مرضی کی حکومت تشکیل دے کر خاموش فوجی انقلاب لاتی ہے۔

جیسا کہ اس نے اپنے سامنے سینہ سپر ہوجانے والے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر میان محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نوازکو جیل بھیج کر الیکشن کے دوران لاکھوں فوجیوں کو پولنگ بوتھ میں تعینات کر کے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو حکومت سازی کا موقع دیا۔

طارق نے کہا کہ پاکستانی فوج کو یہ برداشت ہی نہیں ہے کہ کوئی بھی حکومت اس کی مرضی کے مطابق کام نہ کرے۔اور نواز شریف کو اسی کی سزا ملی ہے۔پاکستان میںبلوچیوں، سندھیوں ، مہاجروں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کر کے میرے50ہزار بلوچ بھائیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستانی فوج نے30لاکھ بنگلہ دیشیوںکو تہ تیغ کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Real power lies in hands of pakistan pm imran khans black magician wife says tarek fatah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply