ہندوستانی خارجہ سکریٹری دہشت گردی پر بات چیت کے لئے اسلام آباد جانے تیار

نئی دہلی: ہندوستان نے صرف کشمیر پر خارجہ سکریٹری سطح مذاکرات کی پاکستان کی تجویز مسترد کر دی اور کہا ہے وہ خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت کےلیے اس کی دعوت اسی شرط پر قبول کرنے تیار ہے کہ بات چیت صرف سرحد پار کی دہشت گردی پر مرکوز ہو۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے اپنے پاکستا نی ہم منصب سرتاج عزیز کے دعوت نامہ کے جواب میں یہ پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے اسلام آباد آنے کو تیار ہیں لیکن وہ بات چیت صرف سرحد پار دہشت گردی پر ہونی چاہئے۔
ذرائع کے مطابق چونکہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال سرحد پار دہشت گردی کا ہی نتیجہہے اس لئے بات چیت اسی پر مرکوز ہونی چاہئے۔ پاکستان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورت حال کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے عائد کئے جانے والے الزامات کو حکومت ہند پوری طرح مسترد کرتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready to talk on terror but not kashmir india to pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply